اسلام آباد: (دنیا نیوز) فواد چودھری کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد سیاسی حکومت کے بارے میں اعتماد ظاہر ہوا ہے کہ وہ کرپٹ عناصر پر مشتمل نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو وزیر اعظم پر اعتماد ہے کہ وہ ذاتی مفادات کیلئے کوئی کام نہیں کریں گے، 89 فیصد لوگ کورونا پر حکومتی اقدامات کی تائید کرتے ہیں یہ بہت بڑی کامیابی ہے۔