لاہور:(دنیا نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ گوادرکےعوام کےمسائل گزشتہ حکومتوں نےحل نہیں کیے، الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں،فارن فنڈنگ کیس پرویسےکام نہیں ہورہاجیسےہوناچاہیے،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے، فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور ن لیگ سے کیا جائے ،تمام سیاسی جماعتوں کےکھاتےعوام کےسامنےآنےچاہئیں۔
لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت فرخ حبیب نے نیوز کانفرنس کی،اس دوران فواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوام کےمسائل ضرورحل کرے گی جبکہ گوادر میں بجلی ، پانی اور گیس کے مسائل کا احساس ہے،موجودہ حکومت مسائل کے حل کیلئے تیار ہےوزیراعظم نے مسائل کے حل کیلئے بلوچستان کی حکومت سے بات کی ہے، رواں ہفتےبلوچستان کیلئےسب سےبڑاپیکج لارہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، بہت سی شدت پسند جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں،ن لیگ کے ایک بھی ڈونر کا ریکارڈ موجود نہیں پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کےسامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،فنڈنگ کے ذرائع ابھی تک کسی کو معلوم نہیں ہیں ۔ہے،خیبر پختونخوا ڈویژن میں ن لیگ کا کبھی احتساب ہی نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پارٹیوں کی فنڈنگ لوگوں کےسامنے آنی چاہیے،پیپلزپارٹی کا 2009سے 2012تک فنڈنگ کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں،الیکشن کمیشن تینوں بڑی پارٹیوں کا فنڈنگ ریکارڈ ایک ساتھ سامنے لائے،جے یو آئی کی فنڈنگ پر بہت اعتراضات ہوتے رہے ہیں،فنڈنگ تحقیقات کا آغاز بے شک پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، ن لیگ سے کیا جائے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس منظوری پر مبارکباد دیتا ہوں ،وزیر اعلیٰ سندھ کو ہوش کے ناخن لینا چاہیے ،کل کی تقریر بھی ٹھیک نہیں تھی ،پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ کا نظام بنایا ہے ،ہر ڈسٹرکٹ میں میئر کے الیکشن ہونے جارہے ہیں ،میئر اپنے علاقے کا وزیر اعلیٰ ہوگا ،پنجاب میں ضلع کا میئر براہ راست آئے گا، اس کا شیڈول جلد آجائے گا ۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ الیکشن سو فیصد ای وی ایم پر ہوسکتے ہیں ،دو ماہ کے اندر تمام مشینیں مل سکتی ہیں ،منی بجٹ میں کوئی ایسا ایشو نہیں ہے ،مہنگائی میں تیسرا ہفتہ ہے کمی آرہی ہے ،مڈل کلاس کے ہیلتھ کا بوجھ حکومت نے اٹھا لیا ہے ۔
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں 22والیم ہم نے جمع کرائے ہیں،تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں تمام ریکارڈ جمع کرایا ہے، پیپلزپارٹی اورن لیگ کے اکاونٹس کا معاملہ حتمی مراحل میں نہیں پہنچایا جارہا جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے آج تک اکاونٹس کا کوئی ریکارڈ جمع نہیں کرایا۔