اسلام آباد:(دنیا نیوز)وزیراعظم عمران خان نے جنوبی افریقی آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹوٹو نیلسن منڈیلا کے قریبی ساتھی اورنسل پرستی کےخلاف جدوجہد کی علامت تھے۔
وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اورمفاہمت میں ڈیسمنڈ ٹوٹو کا کردار آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے اور آنجہانی نےجنوبی افریقہ کونسلی امتیازوالےقوانین سےچھٹکارےمیں اہم کرداراداکیا۔
My deepest condolences on the passing of Archbishop Desmond Tutu, Nobel Laureate, close confidant of Nelson Mandela, an icon of anti-apartheid struggle & champion of human rights. His critical role in liberation & national reconciliation are an inspiration for future generations.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 26, 2021
خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کے نوبل انعام یافتہ آرچ بشپ ڈیسمنڈ ٹوٹو چلے بسے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 90سالہ ڈیسمنڈ ٹوٹو کے انتقال پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سمیت عالمی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ آنجہانی رہنما نے نیلسن منڈیلا کے ساتھ مل کرنسلی تعصب کے خلاف عدم تشدد کی تحریک چلائی تھی۔