خرطوم:(دنیا نیوز)سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف عوام پھر سڑکوں پر آگئے اور احتجاج کرتے ہوئے 'اقتدار عوام کو دو اور فوج بیرکوں میں جائے' کے نعرے لگائے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی حکمرانوں کے خلاف خرطوم میں صدارتی محل کے باہر ہزاروں افراد کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
احتجاج کےدوران اقتدار عوام کو دو اور فوج برکوں میں جائے کے نعرے لگائے گئے جبکہ پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیلز برسائےاور فائرنگ کی ۔
خیال رہے کہ 25 اکتوبر کو جنرل عبد الفاتح البرہان نے سوڈان کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا۔