نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ریاست تری پورہ کے دورے سے قبل بنگلہ دیش کےساتھ سکیورٹی سخت کردی گئی۔
نریندر مودی 4 جنوری کو ریاست تری پورہ کا دورہ کریں گے، بھارتی میڈیا کے مطابق دورے سے قبل بنگلہ دیش کی سرحد کےساتھ پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے جبکہ بی ایس ایف اہلکاروں کی تعداد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
تری پورہ کی سرحد بنگلہ دیش کےساتھ لگتی ہے، مودی کے گزشتہ سال بنگلہ دیش کے دورے کے دوران احتجاج میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔