لندن:(دنیا نیوز)افغان سابق صدر اشرف غنی نے افغانستان چھوڑنے کی نئی کہانی سنا دی۔
برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اشرف غنی کا کہنا تھا کہ انہیں جہاز کے پرواز کرنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ افغانستان چھوڑ رہے ہیں۔
اشرف غنی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 15 اگست کی صبح اٹھے تو ان کے ’گمان بھی نہیں تھا‘ کہ یہ افغانستان میں اُن کا آخری دن ہو گا۔
سابق افغان صدر کے مطابق سکیورٹی چیف نے کہا کہ کابل میں رہے تو سارے مارے جائیں گے۔
اشرف غنی خوست یا جلال آباد جانا چاہتے تھے لیکن طیارہ پرواز بھرنے کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ افغانستان سے باہر جارہے ہیں۔