کینبرا:(دنیا نیوز)آسٹریلیا میں اپنے حقوق کے لیے احتجاج کرنے والے قبائل نے کینبرا میں پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کو آگ لگا دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قبائل کئی دنوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں اور آسٹریلوی حکومت سے قبائلوں کو حقوق دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
کینبرا میں موجود آسٹریلوی پارلیمنٹ کی پرانی عمارت کے باہر مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی گئی تو مظاہرین نے پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ کو آگ لگا دی۔
آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا تاہم آتشزدگی کے باعث پارلیمنٹ کے گیٹ کو نقصان پہنچا۔