امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Published On 29 December,2021 12:58 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعے کے دوران ڈینور میں مسلح شخص نے گولیاں برسا دیں جس کے نتیجے میں خاتون پولیس افسر سمیت 5 افراد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مسلح شخص نے شہر کے مختلف علاقوں میں خواتین سمیت شہریوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک مشکوک کار کا پیچھا کیا تو کار سوار نے فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے باوجود مسلح شخص بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گیا

بعد ازاں مسلح شخص گاڑی چلاتا ہوا بیلمار شاپنگ ایریا جا پہنچا اور ایک خاتون پولیس افسر پر فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ واقعے میں متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ کا مقصد واضح نہیں ہو سکا۔
 

Advertisement