امریکہ پہلی، طالبان دوسری سپر پاور ہیں: عباس ستانکزئی

Published On 28 December,2021 01:21 pm

کابل: (روزنامہ دنیا) طالبان کے نائب وزیر خارجہ عباس ستانکزئی نے کہا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت امریکہ جبکہ دوسری طالبان ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لوگر صوبے کے دارالحکومت پل عالم میں سوویت یونین کے افغانستان پر حملے سے متعلق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے امریکی جنرل سے کہا کہ پہلی سپر پاور امریکہ جبکہ دوسری طالبان ہیں۔سوویت یونین، امریکہ ، برطانیہ اور دیگر 9 ممالک کو افغانستان میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ جو ملک میں امن چاہتے ہیں انہیں افغانستان میں واپس آنا چاہئے، انہیں معاف کر دیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب میں انس حقانی نے کہا کہ ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی ، طالبان عہدیدار سابق حکومتوں کے ذمہ داروں کے خلاف طاقت اور تشدد کے استعمال سے گریز کریں۔
 

Advertisement