بیجنگ: (دنیا نیوز) سردی کی شدید لہر نے چین کو لپیٹ میں لے لیا، وسطی اور مشرقی علاقوں میں برفباری کے سبب معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے۔
برفباری کے باعث ٹریفک کی آمدو رفت متاثر ہوئی، بعض مقامات پر پبلک ٹرانسپورٹ کو روکنا پڑا، صوبہ شیندونگ میں محکمہ موسمیات نے "ییلو الرٹ" جاری کردیا، شہریوں کو گھروں سے باہر نکلتے وقت احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کر دی گئی۔
آئندہ چند روز میں مزید برفباری اور بارشوں کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔