6کروڑ سال سے زائد قدیم ڈائنو سار کا فوسل دریافت

Published On 22 December,2021 05:04 pm

گینژو:(دنیانیوز)چین کے شہر گینژو میں 6کروڑ 60 لاکھ سال قدیم ڈائنوسار کا ایسا فوسل دریافت ہوا ہے جو انڈے سے نکلنے کے لیے تیار تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے انہیں ڈائنوسارز اور آج کے پرندوں کے درمیان تعلق کے بارے میں جاننے کا موقع ملا۔ یہ ایک ایسا فوسل ہے جسے پرندوں میں انڈے سے نکلنے سے پہلے دیکھا جاتا ہے۔

یہ ایک بغیر دانتوں والا تھیروپوڈ ہے، جسے بے بی ینگلیانگ کا نام دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بے بی ینگلیانگ پرورش پا جاتا تو دو سے تین میٹر لمبا ہوتا اور ممکنہ طور پر پودے کھاتا۔ بے بی ینگلیانگ کو چین کے ینگلیانگ سٹون نیچرل ہسٹری میوزیم میں رکھا گیا ہے۔
 

Advertisement