کرپشن الزامات:صومالیہ کے صدر نے وزیراعظم کو معطل کردیا

Published On 27 December,2021 04:42 pm

موغادیشو:(دنیا نیوز)صومالیہ کے صدر نے کرپشن کے الزامات پر وزیر اعظم کو معطل کردیا ہے۔

صدر محمد عبدالله کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے تک وزیر اعظم معطل رہیں گے۔

صومالیہ میں امریکی سفارتخانہ کے مطابق صدر کا فیصلہ حکومت پر شب خون مارنے جیسا ہے، حکمران جماعت صومالیہ کے لیڈرز کشیدگی میں جلد از جلد کمی لائیں۔
 

Advertisement