لاہور:(دنیا نیوز) بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کو کرپٹ پرسن آف دی ایئر قرار دے دیا گیا۔
دنیا کا کرپٹ ترین حکمران کون؟ غیر سرکاری تنظیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ نے دو ہزار اکیس کے کرپٹ ترین افراد کی فہرست جاری کردی ہے ۔
آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ کے زیر اہتمام 6صحافیوں کے ایک پینل نے دنیا بھر سے 1167 نامزد افراد کی درجہ بندی کی اور متفقہ طور پر الیگزینڈر لوکاشینکو کو کرپٹ ترین شخص قرار دیا۔
الیگزینڈر لوکاشینکو بیلا روس کے صدر کے عہدے پر فائز ہیں،فہرست میں بیلا روس کے صدر کے علاوہ سابق افغان صدر اشرف غنی، شام کے صدر بشار الاسداور آسٹریا کے سابق چانسلر سباسٹئن کرزکے نام بھی فائنلسٹ کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔