نئے سال میں عالمی معیشت کو مختلف خطرات کا سامنا، معاشی سروے رپورٹ جاری

Published On 29 December,2021 01:24 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نئے سال میں عالمی معیشت کو مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا، معاشی ماہرین نے سروے رپورٹ جاری کردی۔

سال 2022 میں عالمی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا کرنا پڑے گا، معاشی ماہرین نے اس حوالے سے سروے رپورٹ جاری کی ہے۔31 فیصد ماہرین نے مہنگائی کو نئے سال کا سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے، 26 فیصد کے مطابق کورونا وائرس عالمی معیشت کے لئے دوسرا بڑا خطرہ ہوگا جبکہ 23 فیصد ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے سال میں جنگ بھی ہوسکتی ہے۔

عالمی معاشی ماہرین کے مطابق فروری 2022 تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔