بھارت میں ایک بار پھر مسلم خواتین آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کیلئے پیش

Published On 02 January,2022 06:31 pm

نئی دہلی:(دنیا نیوز)مودی کے دیس میں ایک بار پھر مسلم خواتین کو آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کے لئے پیش کردیا گیا۔

بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے مخالف خواتین کو آن لائن پلیٹ فارم پر فروخت کے لیے پیش کیا گیا جبکہ صحافی حبہ بیگ بھی آن لائن برائے فروخت خواتین میں شامل ہیں۔

حبہ بیگ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 6ماہ میں دوسری بار مجھے آن لائن بیچا گیا، حکام کب جاگیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بھارتی مسلمان خواتین کو آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

 

Advertisement