امریکی شہر فلاڈلفیا کے اپارٹمنٹ میں آتشزدگی، بچوں سمیت 13 افراد ہلاک

Published On 05 January,2022 09:40 pm

فلاڈلفیا:(دنیا نیوز) امریکی شہر فلاڈیلفیا کے ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں آتشزدگی کے باعث بچوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ 3 منزلہ اپارٹمنٹ کی دوسری منزل پر لگی تھی جس پر ریسکیو اہلکاروں نے 1 گھنٹے کی سر توڑ کوشش کے بعد قابو پالیا۔

ہلاک ہونے والوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں جو اپارٹمنٹ کے ہی رہائشی تھے۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آتشزدگی کی وجوہات کا ذکر نہیں کیا۔