حوثی باغیوں کا متحدہ عرب امارات پر ایک اور حملہ ناکام

Published On 03 February,2022 02:17 pm

ابوظہبی: (دنیا نیوز) حوثی باغیوں نے تین ڈرونز کے ذریعے متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا تاہم انہیں فضا میں ہی مار گرایا گیا۔

اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خطرات سے بچانے کےلیے مکمل تیارہیں، تینوں ڈرون آبادی تک پہنچنے سے پہلے فضا میں مار گرائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل حوثی باغیوں نے عرب امارات پر بیلسٹک میزائل سے بھی حملہ کیا تھا جسے فضا میں تباہ کر دیا گیا۔ بیلسٹک میزائل کا ملبہ غیر آباد علاقے میں گرنے کے سبب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی حوثی باغیوں کے ساتھ جھڑپیں گذشتہ چند سال سے جاری ہیں۔ عرب اتحاد نے ایک حالیہ فضائی کارروائی میں حوثی باغیوں کی 11 فوجی گاڑیاں تباہ اور 80 سے زیادہ اہلکاروں کو ہلاک کرنےکا دعویٰ کیا تھا۔

 

 

 

Advertisement