اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، وزیراعظم نے ابوظہبی میں ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی۔
عرب میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے ڈرون حملوں میں اموات پر دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ کھڑا ہے۔
شیخ محمد بن زید ال نہیان نے حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ابوظہبی میں حوثی باغیوں کے ڈرون حملوں میں پاکستانی شہری سمیت تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔