مڈغاسکر سمندری طوفان کی زد پر آگیا، 6 افراد ہلاک

Published On 06 February,2022 08:36 pm

انتاناناریوو:(دنیا نیوز) افریقی ملک مڈغاسکر سمندری طوفان کی زد پر آگیا جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باٹسرائی نامی سمندری طوفان رات کے وقت مڈغاسکر کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا، متعدد دیہات زیر آب آگئے، سڑکیں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

طوفان کے باعث 48 ہزار کے قریب افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور ریسکیو ٹیمز نے متعدد افرا دکو محفوظ مقام پر پہنچایا۔