بھارت: مسلم رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ

Published On 03 February,2022 09:56 pm

نئی دلی:(دنیا نیوز) بھارت میں مسلم رہنما اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں وہ محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے اسدالدین اویسی گاڑی پر فائرنگ میں محفوظ رہے، مسلم رہنما کو اترپردیش کے ضلع ہاپوڑ میں نشانہ بنایاگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسدالدین اویسی میرٹھ میں انتخابی مہم چلا کر دلی لوٹ رہے تھے ۔