مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے ہاتھوں شہری کے قتل پر پاکستان کا شدید احتجاج

Published On 27 October,2021 11:11 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے پونچھ سیکٹرمیں بھارتی قابض افواج کی حراست میں پاکستانی شہری ضیا مصطفیٰ کے قتل پرشدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری کردہ کے بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے پاکستانی اورکشمیری قیدیوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارت کی طرف سے ماورائے عدالت قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ پاکستانی قیدی کا جیل سے دورپراسرارقتل سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔

عاصم افتخار کے مطابق بھارت میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی یا وطن واپسی تک ان کی حفاظت یقینی بنائے۔ نئی دہلی واقعے کی فوری شفاف تحقیقات کرکے انصاف کویقینی بنائے۔ 
 

Advertisement