امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین نے پیوٹن پر براہ راست پابندیاں لگا دیں

Published On 26 February,2022 11:55 am

کیف: (دنیا نیوز) یوکرین پر حملے کے بعد روس اور مغرب پوائنٹ آف نو ریٹرن پر پہنچ گئے۔ امریکا، برطانیہ، کینیڈا اور یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ پر براہ راست پابندیاں لگا دیں۔

جنگ عظیم دوئم کے بعد اب تک کی سب سے بڑی جنگ کے بڑے اثرات۔ امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یورپی یونین نے روس کے خلاف اقتصادی محاذ کھول دیا۔ روسی اداروں کے بعد براہ راست صدر پیوٹن اور وزیرخارجہ پر اقتصادی پابندیاں لگا دیں۔ امریکا نے صدر پیوٹن کے امریکا سفر پر پابندی کا بھی اعلان کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ نے ردعمل میں کہا ہے کہ پیوٹن اور سرگئی لاروف پر پابندیاں ظاہر کر رہی ہیں کہ مغرب کتنا کمزور ہے۔

اس سے قبل سلامتی کونسل کے اجلاس میں روسی حملے کی امریکی مذمتی قرارداد روس نے ویٹو کر دی۔ قرارداد کے حق میں گیارہ ممالک نے ووٹ دیا۔ چین، متحدہ عرب امارات، بھارت غیرجانبدار رہے اور ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔
 

Advertisement