کیف: (دنیا نیوز) یوکرینی صدر نے ملک سے انخلا میں مدد کی امریکی پیشکش مسترد کر دی۔ ولادی میر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ آخری دم تک لڑیں گے، بھاگنے کیلئے سواری نہیں لڑنے کیلئے اسلحہ چاہیے۔
روس کی یوکرین کےخلاف جنگ میں شدت آگئی۔ لڑائی یوکرینی دارلحکومت کیف کی گلیوں تک پہنچ گئی۔ روسی اور یوکرینی فوجوں میں گھمسان کا رن جاری ہے۔ شہر کے مختلف حصوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی جاری ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کیف کی گلیوں میں لڑائی ہو رہی ہے۔ کیف کے شمال مغربی علاقوں میں فوجی بیس کے قریب بھی شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔