اسلام آباد: (دنیا نیوز) یوکرائن میں پھنسے پاکستانی طلبہ مدد کے طلبگار ہیں۔ نہ کھانے پینے کا سامان ہے نہ ہی کوئی بیٹھنے کی جگہ، پولینڈ کی سرحد پر پھنسے پاکستانیوں نے حکومت سے اقدامات اٹھانے کی اپیل کر دی۔
یوکرین اورروس کےدرمیان تنازع میں پھنسے پاکستانی طالب علم پولینڈ کی سرحد پر موجود ہیں۔ دنیا نیوز کو موصول ہونیوالی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ طالب علم بے ہوش ہونے لگے اور تاحال پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے غیر مطمئین دکھائی دیئے۔
نہ کھانے پینے کا سامان ہے نہ ہی کوئی بیٹھنے کی جگہ، اعصاب اور دماغ پر خوف سوار ہے۔ کچھ نوجوان بے بسی میں رو پڑے اور کچھ بیہوش، صرف اتنا ہی نہیں طالب علموں کیساتھ بدسلوکی کے مناظر ویڈیومیں دیکھے جا سکتے ہیں۔ منفی 2 کی شدید سردی میں 28 کلو میٹرکا فاصلہ طے کیا۔
پاکستان میں موجود متاثرہ بچوں کے والدین کے دن اور رات کربناک حالت میں گزر رہے ہیں جو بچوں کی خیریت سے وطن واپسی کے لیے حکومت اور قونصل خانوں سے اپیل کر رہے ہیں۔