ماسکو: (ویب ڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ کے سلسلے میں سویڈن اور جمہوریہ چیک نے روس کے خلاف پلے آف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یوکرین پر روس کے حملے کے بعد پولینڈ کے بعد سویڈن اور جمہوریہ چیک نے کہا ہے کہ وہ مارچ میں روس کے ساتھ ورلڈ کپ کا پلے آف نہیں کھیلیں گے۔
فیفا نے کہا کہ سویڈن اور جمہوریہ چیک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ روس میں پلے آف میچز نہیں کھیلے جانے چاہئیں، اس بیان کے بعد ہم صورت حال پر نظر رکھیں گے۔
واضح رہے کہ پولینڈ کو 25 مارچ کو روس میں کھیلنا ہے، دونوں میں سے فاتح ٹیم کا مقابلہ چار دن بعد سویڈن یا جمہوریہ چیک میں سے کسی ایک کے ساتھ ہوگا، جس کا فاتح نومبر میں قطر میں ہونے والے فائنل میں جگہ بنا لے گا۔
یوکرین پر حملے کے تناظر میں پولینڈ کی جانب سے ورلڈ کپ میں روس کے خلاف پلے آف میچ میں بائیکاٹ کے اعلان کے بعد کپتان پولش فٹبال ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم یہ دکھاوا نہیں کر سکتے کہ کچھ نہیں ہو رہا، صدر پولش فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی کہا ٹیم روس کے خلاف میچ کھیلنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔
It is the right decision! I can’t imagine playing a match with the Russian National Team in a situation when armed aggression in Ukraine continues. Russian footballers and fans are not responsible for this, but we can’t pretend that nothing is happening. https://t.co/rfnfbXzdjF
— Robert Lewandowski (@lewy_official) February 26, 2022
سویڈن اور پولینڈ کی ٹیموں نے واضح طور پر کہا ہے کہ جہاں بھی میچ ہوگا وہ روس کے ساتھ میچ نہیں کھیلیں گے، دونوں ممالک کی فٹبال ایسوسی ایشنز نے فیفا سے روس کے ساتھ پلے آف میچز منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز یورپین فٹبال ایسوسی ایشن نے بھی چیمئینز لیگ کے فائنل کی میزبانی روس سے واپس لے کر فرانس کو دے دی ہے۔