وارسا: (دنیا نیوز) یوکرین پر حملے کے باعث پولینڈ نے روس سے فٹبال ورلڈکپ کوالیفائر میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔
پولینڈ فٹ بال ایسوسی ایشن کےصدر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ روسی جارحیت کے باعث ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پولش ٹیم آئندہ ماہ روس سے ہونے والا فٹ بال میچ نہیں کھیلےگی۔ 24 مارچ کوپولینڈ نے ماسکو میں رو س سے ورلڈکپ 2022کا کوالیفائر میچ کھیلنا تھا۔
فیفا کی جانب سے اس میچ کے پوائنٹس کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔