فیفا نے بین الاقوامی میچوں میں روسی پرچم اور ترانے پر پابندی عائد کر دی

Published On 28 February,2022 09:46 am

کراچی: (دنیا نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بین الاقوامی میچوں میں روسی پرچم اور ترانے کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا کی گورننگ باڈی نے روس کے یوکرین پر حملے کے بعد متعدد پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس میں کوئی بھی بین الاقوامی فٹ بال میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

فیفا کے تازہ اقدامات کے بعد روسی فٹبال ٹیم روس کی بجائے فٹبال یونین آف روس (Football Union of Russia ) کے طور پر میچ کھیلے گی جبکہ یہ مقابلے شائقین کے بغیر نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔
 

Advertisement