زیورخ: (دنیا نیوز) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے یوکرین پر حملے کے بعد روسی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت پر بھی پابندی لگا دی۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا اور یورپی فٹبال ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق روس کسی بھی قسم کےفٹبال مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکے گا۔
اس کے علاہ یوئیفا نے روسی توانائی کمپنی سے سپانسر شپ کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے، روس کی قومی فٹبال ٹیم نے 24 مارچ کو قطر دو ہزار بائیس ورلڈکپ کے پلے آف میچ میں پولینڈ کے ساتھ کھیلنا تھا۔