یوکرین کے ساتھ جنگ، فیس بک نے روس پر بڑی پابندی عائد کر دی

Published On 26 February,2022 08:03 pm

ماسکو: (ویب ڈیسک) یوکرین پر ماسکو کی یلغار کے بعد امریکی ٹیک کمپنی میٹا نے روس کے سرکاری میڈیا کی اپنے سوشل پلیٹ فارم فیس بک پر پیسہ کمانے کی صلاحیت کو محدود کر دیا۔

فیس بک کی سیکورٹی پالیسی کے سربراہ ناتھانیئل گلیشر نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ اب ہم روس کے سرکاری میڈیا کو دنیا میں کہیں بھی اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات چلانے یا مونیٹائزنگ پر پابندی لگا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیس بک روس کے دیگر ریاستی میڈیا پر لیبل لگانا بھی جاری رکھے گا۔

فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا نے جمعے کو کہا تھا کہ روس کی جانب سے ان کے پلیٹ فارمز پر فیکٹ چیکرز اور مواد کے وارننگ لیبلز کا استعمال روکنے کے حکام کے حکم کو مسترد کرنے کے بعد وہ پابندیوں کا نشانہ بن سکتا ہے۔
 

Advertisement