روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دیں، پیوٹن دنیا میں تنہا ہو چکےہیں: جوبائیڈن

Published On 02 March,2022 09:55 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکہ نے روسی طیاروں کیلئے فضائی حدود بند کر دیں، صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے امریکی پابندیوں سے روسی معیشت کو نقصان پہنچے۔ چھ روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ اُن کا خیال تھا کہ یورپ اور نیٹو اس پر ردعمل نہیں دیں گے، اب پیوٹن دنیا میں تنہا ہو چکے ہیں ۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں کہا کہ آمر جب سبق نہیں سیکھتے توافراتفری پھیلاتےہیں، ہم نے اپنی تاریخ سے یہی سبق سیکھا ہے، 6 روز قبل پیوٹن نے آزاد دنیا کی بنیادیں ہلانے کی کوشش کی۔ امریکا یوکرین کی حکومت اورعوام کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیوٹن نے یورپ کو تقسیم کرنےکی کوشش کی، ہم جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، پیوٹن سمجھتےہیں وہ ہماری صفوں میں تفریق پیدا کرسکتےہیں، پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔

روسی صدرسمجھتے ہیں یورپ اور نیٹو اس پرردعمل نہیں دیں گے، روسی کرنسی روبل اپنی 40 فیصد قدر کھو چکی ہے، آج سے تمام روسی طیاروں کے لیےامریکی فضائی حدود بند کردی گئیں، امریکا اور اتحادی پوری طاقت سےاپنی سرحدوں کی حفاظت کریں گے۔

جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ولادی میر پیوٹن نے سیاسی کوششوں کو مسترد کیا، جمہوریت اور آمریت کی جنگ میں جمہوریت کی جیت ہوتی ہے، کوشش کریں گے امریکی پابندیوں سے روسی معیشت کونقصان پہنچے، کانگریس یوکرین کےلیے اسلحہ اور امداد کی منظوری دے، یوکرین کےعوام بڑے حوصلے کے ساتھ لڑ رہے ہیں، روس کے جھوٹ کا مقابلہ سچ کے ساتھ کیا، نیٹو ممالک کے دفاع کے لیے امریکی افواج کو متحرک کر دیا۔
 

Advertisement