کورونا کے بڑھتے کیسز، شنگھائی میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع

Published On 05 April,2022 12:14 pm

بیجنگ: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسزکے باعث شنگھائی میں جاری لاک ڈاؤن میں توسیع کردی گئی۔

لاک ڈاؤن سے 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثرہوں گے، حکام کا کہنا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ملٹری فورسزاور ہزاروں ہیلتھ کئیر ورکرز کو بھیجا جاچکا ہے جبکہ ہسپتالوں، جمنازیمز اور دیگر مقامات کو بھی قرنطینہ سینٹرز میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شنگھائی میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز پر لاک ڈاؤن کا آغاز 28 مارچ کو ہوا تھا۔
 

Advertisement