اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ چھ چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 775 ہوگئی۔
این آئی ایچ کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 155 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 186، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 872، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 146، بلوچستان میں 35 ہزار 478، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 714، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 99 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 280 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 76 لاکھ 7 ہزار 487 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 994 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 252 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 321 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔