کورونا وباء پر کنٹرول: این سی اوسی کو این آئی ایچ منتقل کر دیا گیا

Published On 01 April,2022 03:35 pm

اسلام آباد: (اسما شوکت سے) دو سال کے کامیاب آپریشن اور کووِڈ 19 وبائی مرض پر کنٹرول کے بعد این سی اوسی کو این آئی ایچ منتقل کر دیا گیا۔ این سی او سی نے اپنے کام، کردار اور ذمہ داریاں صحت کے قومی اداروں میں پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے حوالے کر دیں۔

این آئی ایچ اسلام آباد میں اس سلسلے میں پی ایچ ای او سی کا پہلا اجلاس آج منعقد ہوا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرمارچ 2020 میں ایک اعصابی مرکز کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد کوویڈ 19 کے خلاف متحد قومی کوششوں کو ہم آہنگ، واضح اور قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جا سکے، کیونکہ دنیا بھر میں اس وقت مہلک وائرس پھیلنا شروع ہوگیا تھا۔

این آئی ایچ وبائی مرض کے شروع ہونے کے بعد سے تمام تکنیکی شعبوں میں این سی او سی کی مدد کرنے میں سرگرم عمل ہے، ان میں نگرانی، تشخیص، انفیکشن کی روک تھام، داخلے کے پوائنٹس، ویکسین کی آزمائشیں، آپریشنز اور افعال کی ہموار منتقلی کو یقینی بنانے کے لیے پچھلے دو مہینوں سے مسلسل ہم آہنگی رہی ہے۔

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ این سی او سی کو ختم کرنے، اسکیل کرنے کا مطلب کسی بھی طرح سے یہ نہیں ہے کہ وبائی مرض ختم ہو گیا احتیاط لازم ہے۔
 

Advertisement