اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا کی پانچویں لہر کے وار کم ہونے لگے۔ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 30 ہزار 359 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 973 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 180 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 54، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 331، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 62، بلوچستان میں 35 ہزار 474، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 708، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 75 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 269 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 75 لاکھ ایک ہزار 885 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 315 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 85 ہزار 924 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 403 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 4 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 359 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 557، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 321، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔