کیف: (دنیا نیوز) روس کے یوکرین پر حملے جاری ہیں، حملہ آور فورسز نے اوڈیسا اور ماریو پول سٹیل پلانٹ پر شدید بمباری کی جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے ایک ہزار سے زائد ٹینک اور 250 سے زائد جنگی طیاروں کو تباہ کر چکے ہیں تاہم روس کے پاس ابھی بھی اتنا اسلحہ موجود ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف کئی روز تک جنگ جاری رکھ سکتا ہے۔
دوسری جانب ماریو پول سٹیل پلانٹ سے حملے کے بعد شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔