اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے خاتون صحافی شہید

Published On 11 May,2022 11:46 am

راملہ: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز کی مغربی کنارے میں فائرنگ سے خاتون صحافی شہید ہو گئیں۔

ملکی خبر ایجنسی کے مطابق الجزیرہ اور فلسطین کی وزارت صحت نے شیریں ابو اقلاح کی شہادت کی تصدیق کر دی ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے خاتون صحافی کو فائرنگ کر کے مارا گیا۔

واقعے کی سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق خاتون صحافی کے سر پر گولی ماری گئی، یہ اسرائیلی فوج کی خطے میں دہائیوں سے جاری دہشت گردانہ کارروائیوں میں اس لحاظ سے سفاکانہ اقدام ہے کہ اسرائیل صحافتی ذمہ داریاں نبھانے والوں کو بھی نشانہ بنانے سے باز نہیں آ رہا۔