بھارتی ریاست آسام میں بارشوں نے تباہی مچا دی، 3 افراد ہلاک

Published On 15 May,2022 06:59 pm

آسام:(دنیا نیوز) بھارتی ریاست آسام میں بارشوں نے تباہی مچا دی، ضلع دیما ہساؤ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 افراد ہلاک اور 80 سے زائد گھر متاثر ہوئے۔

آسام ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق چھ اضلاع کے 94 دیہات میں 24 ہزار سے زائد افراد طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئے۔

پانی کا ریلا سڑکیں اور ریلوے لائنیں بہا لے گیا جس کے باعث ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر ہوا، کئی علاقوں میں بجلی بھی غائب ہے۔

مقامی انتظامیہ نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ لینڈ سلائیڈنگ سے بچنے کے لیے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
 

Advertisement