واشنگٹن: (دنیا نیوز) جنوبی کیلی فورنیا کے ساحلی علاقے میں لگنے والی آگ نے 20 گھروں کو جلا کر خاکستر کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق خشک اور تیز ہوا کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو سو ایکٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے پیش نظرشہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ ریسکیو حکام کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی جنگلات میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران تقریبا ہر سال آگ لگنے کے واقعات پیش آتے ہیں، جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل ملک عالمی ماحول کو شدید نقصان پہنچانے والے آتشزدگی واقعات کا تاحال کوئی توڑ نہیں سامنے نہیں لا سکا۔