کیلی فورنیا کے چرچ میں حملہ آور کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

Published On 16 May,2022 10:58 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لگونا وڈز کے چرچ میں مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب چرچ میں دوپہر کا کھانا کھایا جا رہا تھا۔ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔ پولیس نے ساٹھ سالہ شخص کو گرفتارکر کے واقعہ کی تحقیقات کا آٖغاز کر دیا۔

حملے کے وقت چرچ میں تیس سے چالیس افرادموجودتھے۔دودنوں میں امریکا میں یہ فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے۔
 

Advertisement