لبنان میں طویل عرصے بعد حکومت سازی کی راہ ہموار

Published On 23 June,2022 10:20 pm

بیروت:(دنیا نیوز) لبنان میں طویل عرصے بعد حکومت سازی کی راہ ہموار ہوگئی، موجودہ نگران کابینہ کے سربراہ نجیب میکاتی کو 50 اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نجیب میکاتی نے 128 میں سے پچاس اراکین پارلیمنٹ کی حمایت حاصل کی ہے جس کے بعد صدر مشال عون انہیں حکومت سازی کی دعوت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجیب میکانی موجودہ نگران حکومت میں بھی بطور وزیر اعظم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور مستقل حکومت سازی کے لیے انہیں کم از کم 65 اراکین کی حمایت درکار ہوگی۔
 

Advertisement