تہران:(دنیا نیوز) ایران نے پاسدران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ کو تبدیل کردیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق حسین طیب 2009 سے پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف تھے، جن کو تبدیل کرکے محمد کاظمی کو پاسداران انقلاب کا نیا انٹیلی جنس چیف بنا دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایرانی میڈیا کی جانب سے مزید رپورٹ کیا گیا کہ حسین طیب سربراہ پاسداران انقلاب کے مشیر کے طور پر کام کریں گے۔