کولمبیا: بُل فائیٹنگ کے دوران سٹیڈیم کا حصہ گرنے سے 6 افراد ہلاک

Published On 27 June,2022 09:31 am

بگوٹا: (دنیا نیوز) کولمبیا میں بُل فائیٹنگ کے دوران سٹیڈیم کا ایک حصہ گرنے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

افسوسناک حادثہ سینٹ پیٹرز ڈے کے موقع کی مناسبت سے کھیل کے دوران پیش آیا جہاں ہجوم بڑھ جانے سے سٹیڈیم کا ایک حصہ نیچے جا گرا۔ واقعے میں چھ افراد ہلاک اور دو سو زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا۔
 

Advertisement