لندن:(دنیا نیوز) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ چارلس نے سابق قطری وزیر اعظم سے ایک ملین یورو کیش سے بھرا سوٹ کیس تحفے میں وصول کیا تھا۔
خبر کے مطابق یہ کیش شیخ حمد بن جاسم کی طرف سے 3 ملین یورو کے 3 نقد عطیات میں سے تھی جو شہزادے نے مختلف اوقات میں وصول کی۔
عطیات فوری طور پر شہزادے کے ایک خیراتی ادارے کو بھیج دیے گئے تھے اور یہ تمام عمل درست انداز میں سرانجام پایا۔
خبر کے مطابق ایسے کوئی شواہد نہیں ملے جن سے یہ معلوم ہو سکے کہ یہ رقم غیرقانونی طریقے سے حاصل کی گئی تھی۔