قطر اور طالبان کے مابین غیر ملکیوں کے انخلا کا معاہدہ طے پا گیا

Published On 02 February,2022 10:42 am

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر نے افغانستان سے غیر ملکیوں کو نکالنے کیلئے طالبان سے معاہدہ کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق نئے معاہدے کے تحت کابل ائیرپورٹ سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے غیرملکیوں کو بیرون ممالک بھجوایا جائے گا، قطرائیرویز کی 2 چارٹرڈ پروازیں ہر ہفتے کابل ائیرپورٹ سے روانہ ہوں گی۔

ان پروازوں کے ذریعے جان کے خطرے میں مبتلا افغانوں کے علاوہ امریکہ اور دیگر ممالک کے شہریوں کا افغانستان سے آسان انخلا ممکن ہو جائے گا، قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی نے طالبان سے معاہدے کی تصدیق کی ہے۔
 

Advertisement