اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان سے پاکستان میں قطر کے سفیر شیخ سعود عبدالرحمن نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق قطر کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان کو قطر کی قیادت کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم عمران خان نے جواباً خیرسگالی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے قطر کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔