اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں گلگت بلتستان کے سابق جج کے بیان حلفی کے معاملے پر غور کیا گیا، مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر اور بیرسٹر علی ظفر نے معاملے پر قانونی نکات کی بریفنگ دی۔
مشیر برائے داخلہ مشیر شہزاد اکبر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بظاہر لگتا ہے کہ اس پلان کے پیچھے مسلم لیگ ن ہے، بیان حلفی کا مقصد مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف کیسز کو متنازع بنانا ہے۔
بیرسٹر طفر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے پر توہین عدالت بنتی ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن عدالتوں پر اثرانداز ہونے کے حوالے سے اپنی تاریخ رکھتی ہے، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ رہاستی اداروں پر حملہ کیا۔ سیاسی مافیا اپنے کیسز سے بچنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔