لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ایک دن کے نجی دورے پر قطر چلے گئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ساڑھے تین برس بعد قطر میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے۔ حمزہ شہباز غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دوحہ روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز قطر میں ایک روز قیام کے بعد وطن واپس آجائیں گے۔