سڈنی میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم، ہزاروں افراد کو نقل مکانی کا حکم

Published On 03 July,2022 11:52 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلوی شہر سڈنی میں طوفانی بارشوں سے معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے، ہزاروں علاقہ مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت کی گئی ہے۔

سڑکیں بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ دریاوں میں طغیانی اور سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ہزاروں افراد ک و نقل مقانی کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں مزید بارشوں کے خدشے کا اظہارکیاہے۔
 

Advertisement