سرینگر: (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض اور ظالم بھارتی فوج نے مزید دو نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جمو ں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع پلوامہ میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقے وندک پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ انتظامیہ نے انٹرنیٹ اورموبائل سروس معطل کردی ہیں ۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔