صیہونی فورسز کی غزہ میں دہشت گردی نہ رکی، مزید 9 افراد شہید

Published On 08 August,2022 12:28 pm

غزہ: (دنیا نیوز) غزہ میں صیہونی فورسز نے مظلوم فلسطینوں پر بربریت کی انتہا کر دی، نہتے فلسطینیوں پر صیہونی طیاروں کی بمباری میں مزید 9 افراد شہید ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی غزہ میں دہشت گردی نہ رکی، نہتے فلسطینیوں پر صیہونی طیاروں کی بمباری میں مزید 9 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

3 روز میں شہادتوں کی مجموعی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے جس میں 15 بچے بھی شامل ہیں۔ پاکستان، سعودی عرب اور مصر نے فلسطین پر صیہونی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے، سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی مذمت بھی کی گئی ہے۔
 

Advertisement